لاہور ہائیکورٹ نے سزائے موت کے ملزم کو بری کردیا

گواہوں کی موجودگی موقع پر ثابت نہیں ہوئی:ملزم کا وکیل‘عدالت نے  عدیل کی اپیل منظورکرلی
 لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے سزائے موت کے ملزم عدیل کی اپیل کو منظور کرتے ہوئے بری کردیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے ملزم عدیل کی اپیل پر سماعت کی۔اس دوران ملزم کی جانب سے عثمان نسیم ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا  گواہوں کی موجودگی موقع پر ثابت نہیں ہوئی۔بعدازاں عدالت نے سزائے موت کے ملزم عدیل کی اپیل کو منظور کرتے ہوئے بری کردیا۔