لاہور ہائیکورٹ : سزائے موت کا ملزم بری

لاہور(کرائم  رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے سزائے موت کے ملزم عدیل کی اپیل کو منظور کرتے ہوئے بری کردیا۔جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اپیل پر سماعت کی۔ ملزم پر غلام مرتضیٰ کو قتل کرنے کا الزام ہے ،ٹوبہ ٹیک سنگھ عدالت نے 2021 میں سزائے موت کا حکم سنایا۔