اسلا م آباد (آئی این پی )اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔اسلام آباد، مردان، شانگلہ ، بونیر ، صوابی ، شبقدر ، چترال ، لوئر دیر اور دیگر شہروں میں زلزلہ گزشتہ رات 10 بج کر 49 منٹ پر آیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 84 کلومیٹر اور مرکز افغانستان کا کوہ ہندوکش ریجن تھا۔زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔