لاہور ،اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

 شدت 5.9 ، گہرائی111 کلو میٹر ، مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا
لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلے کے جھٹکے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی،لاہور، ملتان، راولپنڈی، اٹک ، میانوالی، چکوال، تلہ گنگ ،کلرکہار، چنیوٹ ، بھکر ،ایبٹ آباد، ہری پور،مالاکنڈ ، صوابی، سوات ،مانسہرہ، ہنگو، مہمند، شبقدر، چارسدہ اور پاراچنار ، دھیرکوٹ وادی نیلم اور گردونواح میں واضح طور پر محسوس کئے گئے، زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 اور گہرائی111 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔