اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور، سوات، مردان، نوشہرہ، صوابی اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5اعشاریہ 3ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی230کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان کا علاقہ تھا۔