لاہور (آن لائن) پنجاب صاف پانی اتھارٹی میں خراب کارکردگی پر دو ڈائریکٹرز کو عہدوں سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ سی ای او پنجاب صاف پانی اتھارٹی نے ناقص کارکردگی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے دونوں افسران کی برطرفی کے باضابطہ احکامات جاری کر دیے ہیں۔برطرف کیے جانے والے افسران میں ڈائریکٹر نارتھ زون یاسر بشیر اور ڈائریکٹر ساؤتھ زون عامر خلیق شامل ہیں۔