ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت پر سماعت آج ہو گی

لاہور(کرائم رپورٹر)جوا ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں گرفتار معروف یوٹیوبر سعد الرحمن عرف ڈکی بھائی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت آج ( پیر ) کے روز ہو گی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور درخواست پر سماعت کریں گے۔ قبل ازیں جسٹس فاروق حیدر نے کیس سننے سے معذرت کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو واپس بھجوا دی تھی۔درخواست میں این سی سی آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔