لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے جوا ایپ کی تشہیر کے معاملے میں یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت سے معذرت کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو ارسال کردی۔لاہورہائیکورٹ میں ملزم سعد الرحمن عرف ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت دائر کی درخواست میں این سی سی آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ،وکیل نے مئوقف اختیار کیاکہ سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے جوئے کی ایپ کے پروموشن کے مقدمے میں ضمانت دائر کر رکھی ہے۔