خواتین میں جانوروں کی تقسیم کیلئے درخواستوں کی وصولی

درخواستیں25نومبر تک وصول ، 12اضلاع میں جانور تقسیم ہونگے
لاہور(کرائم رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے جنوبی پنجاب کی دیہی خواتین کو معاشی طور پر با اختیار بنانے کے تحت جانوروں کی تقسیم کے دوسرے مرحلے کیلئے درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری ہے۔ ترجمان محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 2ارب کی خطیر رقم سے جنوبی پنجاب کی 1100غریب( مطلقہ،بیوہ)خواتین میں4870بھینسیں( جھوٹی) اور گائیں( وچھی) تقسیم کی گئیں۔12اضلاع ڈیرہ غازی خان،مظفر گڑھ، بہاولنگر،رحیم یار خان،راجن پور،لیہ، کوٹ ادو،بہاولپور،ملتان،خانیوال ، وہاڑی اور لودھراں کی غریب خواتین جن کی عمر 55سال تک سے درخواستیں کی وصولوں کی تاریخ میں25نومبر تک توسیع کی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق اس منصوبے کے اہم مقاصد غریب دیہی خواتین کے لئے بہتر ذریعہ معاش کی فراہمی، اچھی نسل کے جانوروں کی صحتمند پیداوار اور دودھ کی پیداوار میں اضافہ ہے۔