کوٹلی(آئی این پی )آزادکشمیرکے ضلع کوٹلی میںتھانہ فتح پور تھکیالہ کی حدود میں اندھے قتل کا سراغ لگاتے ہوئے ملزما ن کو گرفتار کرنے پر تین پولیس اہلکاروں کوفی کس 5ہزار روپے نقد انعام سے نوازدیا گیا ۔آزادکشمیر پولیس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق انسپکٹرجنرل پولیس آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر نے ڈی آئی جی پولیس ریجن میرپورکی سفارش پرتھانہ پولیس فتح پورتھکیالہ ضلع کوٹلی میں درج گمنام قتل کے ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کرنے والے تین پولیس اہلکاروں کو احسن کارکردگی پر نقدانعام اورسرٹیفیکیٹ سے نوازنے کی منظوری دی ہے ۔جس کے تحت اے ایس آئی چوکی آفیسرقمروٹی محمدجمیل،کنسٹیبل ضلع پولیس کوٹلی فخرالاسلام اور کنسٹیبل ظہیراحمد کوفی کس پانچ ہزارروپے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹس سے نوازا گیا ہے۔