لاہور( کرائم رپورٹر ) لاہور ریلوے سٹیشن پر خاتون کی جان بچانے پر آئی جی ریلویز پولیس نے اہلکار کو 10 ہزار روپے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ کلاس ون سے نوازا۔ کانسٹیبل رفاقت علی نے چند روز قبل چلتی ٹرین کے نیچے آنے والی خاتون کو حادثے سے بچایا تھا۔ کانسٹیبل کا تعلق لاہور ڈویڑن سے اور وہ ریلوے سٹیشن کے پلیٹ فارم پر ڈیوٹی دے رہا تھا،خاتون جلد بازی میں ٹرین پر سوار ہوتے ہوئے اپنا توازن برقرار نہ رکھ پائی ،ٹرین اور ٹریک کے درمیان خلا میں پھنس گئی،اہلکار رفاقت علی نے خاتون کو کھینچ کر باہر نکالا۔