فلپائن میں مچھروں کے شکار پر نقد انعام دینے کافیصلہ

 5 مچھر لانے پر ایک پیسو (تقریبا 2 امریکی سینٹ) انعام دیا جائے گا:حکام
 منیلا(آئی این پی )فلپائن کے ایک گنجان آباد قصبے نے ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز کو روکنے کے لیے مچھروں کے شکار پر نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔منیلا کے علاقے برانگے ایڈیشن ہلز کے چیف کارلیٹو سرنال نے بتایا  ہر 5 مچھر لانے پر ایک پیسو (تقریبا 2 امریکی سینٹ) انعام دیا جائے گا۔برطانوی میڈیا کے مطابق اگرچہ اس انوکھے اقدام پر سوشل میڈیا پر تنقید کی جا رہی ہے لیکن حکام نے اس اقدام کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام مقامی آبادی کی صحت کے تحفظ کے لیے ضروری ہے۔مچھروں کے شکار پر پابندی کا یہ پروگرام کم از کم ایک ماہ تک جاری رہے گا اور انعام مردہ یا زندہ مچھروں اور ان کے لاروا دونوں پر دیا جائے گا جبکہ زندہ مچھروں کو الٹرا وائلٹ لائٹ کے ذریعے ہلاک کیا جائے گا