جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوری کا ہنگامی اجلاس23نومبر کو طلب

 27 ویں آئینی ترمیم اور دیگر قانون سازی کے اثرات پر غور، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا
اسلام آباد (آئی این پی )جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پارٹی کی مرکزی مجلس شوری کا ہنگامی اجلاس 23 نومبر کو طلب کرلیا ، اجلاس میں 27 ویں آئینی ترمیم اور دیگر قانون سازی کے اثرات پر غور کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں دینی مدارس کی رجسٹریشن اور حکومت رویے پر بھی غور کیا جائے گا، اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔