آج کی تاریخ خود راکھی ساونت نے مقررکی تیاریاں مکمل ہیں :مفتی قوی کا دعویٰ
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مفتی قوی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ آج بھارتی اداکارہ راکھی ساونت سینکاح کررہے ہیں، تیاریاں مکمل ہیں، 14 فروری کی تاریخ خود راکھی نے مقررکی۔مفتی قوی نے ٹی وی پروگرام میں ماضی میں ٹک ٹاکر حریم شاہ کے ساتھ ویڈیوز وائرل ہونے ودیگر معاملات پر کھل کر بات کی اور کہاانہیں خواتین کے دلوں کو مسخر کرنا آتا ہے۔ہر انسان کو صرف ایک شادی کرنی چاہیے جبکہ نکاح بیک وقت چار بھی ہو سکتے ہیں تاہم اگر کوئی ان جیسا شخص ہو تو نکاح درجنوں بھی ہوسکتے ہیں۔جو شخص رن مرید ہے، اسے سلیوٹ کرنا چاہیے، وہ خوش نصیب ہے۔مفتی قوی سے پوچھا گیا کہ 14 فروری ہی نکاح کی تاریخ کیوں مقرر کی تو انکاکہنا تھا کہ اس تاریخ کو شاید کوئی خاص دن ہوتا ہے، اس وجہ سے وہ بھی اسی دن نکاح کررہے ہیں۔