کوچ سے تصادم کے بعد کار مسافروں سمیت دریا میں بہہ گئی، ویڈیو وائرل ہوگئی

کوچ سے تصادم کے بعد کار مسافروں سمیت دریا میں بہہ گئی، ویڈیو وائرل ہوگئی

دیربالا: کوچ اور کار کے تصادم کے بعد کار دریائے پنجکوڑہ میں بہہ گئی، مسافروں کی تلاش جاری

دیربالا کے علاقے چرکوم میں فلائنگ کوچ اور کار کے درمیان تصادم کے بعد کار مسافروں سمیت دریائے پنجکوڑہ میں گر گئی۔ واقعے کے فوری بعد ریسکیو اور دیگر فلاحی اداروں کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور لاپتا مسافروں کی تلاش میں مصروف ہیں۔اس حادثے میں زخمی ہونے والے 6 افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور دریا میں بہنے والے افراد کی تلاش کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔