کراچی(آئی این پی )اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ کمرشل بینکوں کو عوام کے لیے نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی جاری ہے ۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے عید الفطر پر نئے کرنسی نوٹوں کے حوالے سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ رواں سال ماہِ رمضان کے دوران اب تک کمرشل بینکوں کی 17000برانچوں کو تمام مالیتوں میں 27ارب روپے کے نئے بینک نوٹ فراہم کیے گئے ہیں۔بینکوں کا اے ٹی ایم نیٹ ورک مذہبی تہوار کے موقع پر عوام کو بلا تعطل معیار ی اور صاف ستھرے بینک نوٹ جاری کرے گا تاکہ عوام کو نئے بینک نوٹوں کی باآسانی اور موثر فراہمی ہو۔