مودی کی غلط فہمی دور ہوگئی، بھارت کو 6طیارے گنوانا پڑے:ملک احمد خان

چین اور پاکستان کا بہت گہرارشتہ ہے، چین کا پاکستان کیلئے واضح موقف اہمیت کا حامل تھا
قوم سپہ سالارجنرل عاصم منیر کی شکرگزا ر ہے:پنجاب اسمبلی میں یوم تشکر کی تقریب سے خطاب
لاہور(سپیشل رپورٹر)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ  مودی کی غلط فہمی دور ہوگئی، بھارت کو اپنے 6طیارے گنوانا پڑے۔پنجاب اسمبلی میں یوم تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کا بہت گہرارشتہ ہے، چین کا وقت پر پاکستان کیلئے واضح مقف اہمیت کا حامل تھا،اداروں کی اپنی تکریم اوراصول وضوابط ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مودی کے ذہن پر جنگی جنون سوار ہے، مودی کی غلط فہمی دور ہوگئی، بھارت کو اپنے 6طیارے گنوانا پڑے، وزیراعظم شہبازشریف کی تقریر کا موازنہ مودی کی تقریر سے کرلیں، ایک جیتے ہوئے کمانڈر اورایک ہارے ہوئے شخص کا اندازہ ہوجائیگا۔سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ آج پوری قوم یوم تشکر منارہی ہے، قوم اپنی بہادرافواج کے ساتھ اظہاریکجہتی کررہی ہے، قوم سپہ سالارجنرل عاصم منیر کی شکرگزا ر ہے، آج قوم ایئرچیف کی بہادری کی معترف ہے۔ملک احمد خان نے کہا کہ افواج پاکستان نے بہادری کے ساتھ وطن کی حفاظت کی،سیاسی اورسفارتی حکمت عملی کا بہترین مظاہرہ کیا گیا، تمام ایوانوں میں سب لوگ اپنے جوانوں کیلئے دعاگو تھے، پاکستانی میڈیا نے شاندار طریقے سے اپنی ذمہ داری ادا کی،پاکستانی میڈیا نے صحافتی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے شانداررپورٹنگ کی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم امن کے خواہاں ہیں، ہماری امن کی خواہش کو کوئی کمزوری نہ سمجھے، کسی کو دوبارہ مہم جوئی کا شوق ہوا تو جواب چند لمحوں میں ہی آئے گا