لندن (آئی این پی)بھارت باز نہ آیا اب پاکستان کا پانی روکنے کیلئے اوچھے ہتکھنڈے استعمال کرنے شروع کردیے۔برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بھارت پاکستان کے پانی کا بہائو روکنے کیلئے نئے منصوبوں پر کام کررہا ہے، پاکستان کے لیے مختص دریائے چناب پر نہر کی توسیع کے منصوبے پر غور کر رہا ہے۔رائٹرز کے مطابق ان منصوبوں میں سے ایک چناب پر رنبیر نہر کی لمبائی کو ایک سو بیس کلومیٹر تک دوگنا کرنا شامل ہے، جو بھارت سے ہوتی ہوئی پاکستان کے پنجاب کے زرعی پاور ہاس تک جاتی ہے۔رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق یہ نہر سندھ طاس معاہدہ ہونے سے بہت پہلے تعمیر کی گئی تھی تاہم اب نریندر مودی کے احکامات پر ان منصوبے پر تیزی سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔