یوٹیوب اور سوشل میڈیا کے معروف کری ایٹر رجب بٹ کی والدہ نے حال ہی میں بہو ایمان فاطمہ سے اپنے بیٹے کے ساتھ صلح کے حوالے سے اپنے خاندان کی شرائط بیان کر دی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک آڈیو میسج میں رجب بٹ کی والدہ نے کہا کہ ایمان فاطمہ اپنا گھر برباد کر رہی ہیں اور اگر وہ آج واپس آ جائیں تو انہیں معاف کر دیا جائے گا اور سب کچھ بھول جائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایمان کو واپس آ کر اپنی شادی بچانی چاہیے اور کم از کم کسی میسج یا کال کے ذریعے رابطہ کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی بیٹی کی ماں ہونے کے ناطے کسی کی بیٹی کا برا نہیں چاہتی اور وہ درمیان میں آ کر رجب اور ایمان کے اختلافات ختم کروا سکتی ہیں، چاہے رجب اس پر غصہ بھی کریں۔واضح رہے کہ رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کی شادی 2024 میں ہوئی تھی، جس کی تقریبات سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئیں، تاہم شادی کے بعد دونوں کے درمیان تعلقات کشیدہ ہو گئے اور معاملات اب طلاق تک پہنچ گئے ہیں۔