ایران کے دارالحکومت تہران پر اسرائیل کی جانب سے بڑے حملوں کی نئی لہر شروع ہو گئی ہے، جس میں شہر کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران کے اندرزگو اور کامرانیہ کے علاقوں میں شدید دھماکے ہوئے، جبکہ سعد آباد پیلس کمپلیکس کے قریب بھی دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔ پاسدارانِ انقلاب کے ایک مرکز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔اس سے قبل کرج، شہریار اور شیراز میں بھی فضائی حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق اراک شہر میں امریکی اور اسرائیلی حملوں کے دوران ایک نومولود بچہ اور اس کی دو سالہ بہن سمیت والدہ اور دادی شہید ہو گئی ہیں۔ایران کی وزارت صحت کے مطابق 28 فروری سے جاری حملوں میں اب تک کم از کم 1,444 افراد شہید اور 18,551 زخمی ہو چکے ہیں۔