لبنان میں اسرائیل کے فضائی حملوں میں کم از کم 123 افراد شہید اور 683 زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ ہزاروں شہری نقل مکانی پر مجبور ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے جنوبی لبنان کے کئی قصبوں اور بیروت کے جنوبی مضافات پر بمباری کی، جبکہ مشرقی لبنان کے شہر دورس کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ حملوں میں حزب اللہ کے ٹھکانوں، ڈرون گوداموں اور ایگزیکٹو کونسل کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا۔حزب اللہ نے اسرائیلی شہریوں کو شمالی سرحد کے قریب علاقوں کو خالی کرنے کی وارننگ دی اور دعویٰ کیا کہ اس کے جنگجوؤں نے داخل ہونے والی اسرائیلی افواج کو مختلف مقامات پر نشانہ بنایا۔حملوں کے نتیجے میں ہزاروں شہری اپنے گھروں سے محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو رہے ہیں، اور انسانی بحران تیزی سے بڑھ رہا ہے۔