خضدار میں ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی اسپیشل آپریشن ونگ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

خضدار میں ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی اسپیشل آپریشن ونگ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے ٹریننگ سنٹر خضدار میں ایف سی اسپیشل آپریشن ونگ کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

پریڈ میں 172 ریکروٹس نے اسپیشل آپریشن کی ٹریننگ مکمل کر کے فارغ التحصیل ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ تقریب میں بطور مہمان خصوصی آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے شرکت کی اور تربیت مکمل کرنے والے ریکروٹس کو مبارکباد پیش کی۔ایف سی اسپیشل آپریشن ونگ جدید جنگی ٹیکٹکس اور گوریلا وارفیئر مہارتوں سے لیس ہے اور بلوچستان میں امن و امان قائم رکھنے اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے کام کر رہی ہے۔

تقریب کے دوران پاس آؤٹ ہونے والے ریکروٹس نے اپنی تربیت اور مہارتوں کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا۔ اختتام پر آئی جی نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کیے، جبکہ ریکروٹس نے ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) میں شامل ہو کر بلوچستان کی خدمت اور امن قائم رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔