کوئٹہ: وارسک فرنٹیئر کور سینٹر میں 36 ویں کورس کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ

کوئٹہ: وارسک فرنٹیئر کور سینٹر میں 36 ویں کورس کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ

کوئٹہ میں وارسک فرنٹیئر کور سینٹر (نارتھ) میں 36 ویں کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا شاندار انعقاد کیا گیا۔

مجموعی طور پر 1350 ریکروٹس نے کامیابی کے ساتھ اپنی بنیادی فوجی تربیت مکمل کی، جن میں سے 500 جوانوں نے اسپیشل آپریشنز فورس میں شمولیت اختیار کی۔ فرنٹیئر کور کے 29 چاق و چوبند جوانوں نے 15 منٹ تک تھری نا تھری رائفل کے ساتھ اعلیٰ مہارت اور شاندار پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور نارتھ نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، پریڈ کا معائنہ کیا اور تربیت کے دوران شاندار کارکردگی دکھانے والے ریکروٹس کو شیلڈز اور اعزازی شمشیر سے نوازا۔ریکروٹ جمیل الدین نے تمام شعبوں میں مجموعی بہترین کارکردگی دکھائی اور پہلی پوزیشن حاصل کر کے اعزازی شمشیر اپنے نام کی۔پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب میں اعلیٰ سول و فوجی حکام، ریکروٹس کے اہل خانہ اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مہمانوں نے شرکت کی۔