لاہور (خصوصی رپورٹ)لیسکو میں شفافیت کیلئے جاری اقدامات کے تحت ایم اینڈ ٹی سینٹرل سرکل کی ٹیم نے اسلامیہ پارک میں کارروائی کرتے ہوئے لاکھوںیونٹس کی بے ضابطگی پکڑلی۔ ترجمان لیسکو کے مطابق ایم اینڈ ٹی سینٹرل سرکل کی ٹیم نے اسلامیہ پارک میں گھریلوکنکشن کو چیک کیا تھا۔ دورانِ معائنہ تھری فیز سٹیٹک میٹر کی جانچ کی گئی جو درست پایا گیا تاہم پی آئی ٹی سی ریکارڈ کے مطابق یہ میٹر دسمبر 2011 تک فعال رہا جبکہ اسکے بعد کا کوئی ڈیٹا دستیاب نہیں تھا۔مزید جانچ پڑتال پرمعلوم ہوا کہ صارف کو ریکارڈ کے مطابق 6433 یونٹس تک چارج کیا گیا تھا جبکہ میٹر پر ریڈنگ 221746 تھی، اس طرح مجموعی طور پر 215313 یونٹس زیر التوا پائے گئے۔