رائے ونڈ اور بادامی باغ سے گاڑیاں ، فیصل ٹائون ،انارکلی اور سول لائنز سے موٹرسائیکلیں چوری ،پولیس مقدمات تک محدود
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شمالی چھائونی میں اشتیاق سے 1لاکھ20 ہزار روپے زیورات اور دیگر سامان،نشترکالونی میں فیاض سے 1لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون،لیاقت آباد میں قیوم سے 1لاکھ روپے اور موبائل فون،راوی روڈ میں انصار سے1 لاکھ روپے اور موبائل فون،ستوکتلہ میں رزاق سے 1لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔رائے ونڈ اور بادامی باغ سے گاڑیاں جبکہ فیصل ٹائون ،انارکلی اور سول لائنز سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔