لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ میں دربار شاہ کمال کی اراضی نیلام کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت، جسٹس شجاعت علی خان عدالت نے تاحکم ثانی نیلامی روکتے ہوئے سیکرٹری وڈی جی اوقاف سے 15 اپریل کو شق وار جواب طلب کر لیا۔سابق چیئرمین دربار کمیٹی اسلم نے درخواست میں موقف اپنایا کہ وحدت کالونی میں بابا شاہ کمال کے دربار کے اندر لنگر خانہ اور زائرین کے بیٹھنے کی جگہ ہے، محکمہ اوقاف نے دربار کی چھ کنال اراضی کی نیلامی کا اشتہار دیدیا، محکمہ چھ کنال اراضی پر دکانیں بنانا چاہتا ہے،دربار کی اراضی نیلام نہیں ہو سکتی ، استدعا ہے کہ عدالت نیلامی کا حکم کالعدم قرار دے۔