پنجاب بھر میں غیر استعمال شدہ سرکاری اراضی کی نیلامی کا فیصلہ

 لاہور(آئی این پی )پنجاب حکومت نے اسٹیٹ لینڈ سے ریونیو بڑھانے کیلئے  صوبے بھر میں غیر استعمال شدہ سرکاری اراضی کی نیلامی  کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع  کے مطابق سرکاری زمین 10 سے 20 سال کے لیے طویل المدتی لیز پر دی جائے گی،لیز صرف پروڈکٹیو اور معاشی سرگرمیوں کے لیے ہوگی۔ ذرائع  کے مطابق سیاحت، انڈسٹری، زراعت اور لائیو اسٹاک سیکٹر کو ترجیح دی جائے گی ،نجی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے   شفاف نیلامی پالیسی اپنائی جائے گی۔ حکام نے کہا کہ سرکاری اراضی کے غیر قانونی استعمال کے خاتمے میں مدد ملے گی،پالیسی کے تحت سرکاری اثاثوں کا مثر اور منافع بخش استعمال یقینی بنایا جائے گا۔