امدادی رقم نکلواتے دکان کی چھت گر گئی ،8 خواتین جاں بحق

 رحیم یارخان(خصوصی رپورٹ)بی آئی ایس پی رقم وصولی کے دوران دکان کی چھت گر گئی،8خواتین جاں بحق، 76زخمی ہوگئیں ، صدر آ صف علی زرداری نیاظہار افسوس کرتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب کرلی تفصیل کے مطابق گزشتہ روز بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام رقم کی وصولی کے سلسلہ میں چک123پی میں سجادکریانہ سٹور پر خواتین کی بڑی تعداد جمع تھی کہ کچھ چھت پرچڑھ گئیں جس سے چھت اچانک زمین بوس ہوگئی ،ملبے تلے دب کر 50سالہ شہناز بی بی‘40سالہ مریم بی بی‘35سالہ بختاوربی بی‘50سالہ انورمائی‘45سالہ چرخی مائی عرف گوگی‘ 49 سالہ پروین بی بی اورزلیخا بی بی دم توڑ گئیں ،جبکہ 70سے زائدخواتین زخمی ہوگئیں ریسکیو ٹیموں ‘ پولیس کی نفرینے مقامی افراد کی مددسے زخمیوں اور لاشوں کوہسپتال منتقل کیا زیادہ ترخواتین کے سرپھٹے‘ ٹانگیں اور بازو ٹوٹے، شیخ زید ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی