آٹاپیسنے والی چکی لگی ہوئی تھی، چھت بوسیدہ ہو چکی تھی ،خورشید بی بی چل بسی،2 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا
قصور(خصوصی رپورٹ) چونیاں کے نواح میں آٹا پیسنے کی چکی والی دکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر ایک خاتون جاں بحق ،جبکہ ایک خاتون سمیت2افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق ٹبہ منڈیکی کھڈیاں روڈ چونیاں میں آٹا پیسنے کی چکی والی دکان کی چھت بوسیدہ ہوچکی تھی، 60سالہ خورشید بی بی موقع پرچل بسی ،زخمی عباس اور پروین بی بی کو ریسکیو 1122کی ٹیم نیابتدائی طبی امداد دینیکیبعد ہسپتال منتقل کردیا،مقامی پولیس مصروف کارروائی ہے۔