اسلام آباد(بیورو رپورٹ‘ایجنسیاں)وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے پاکستان میں ابتدائی تعلیم کی صورتِ حال تشویشناک ہے، ڈھائی کروڑ بچے اسکول سے باہر ہیں۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تعلیم کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا، شرح خواندگی 90 فیصد تک پہنچانا ہو گی۔احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بچوں کی علمی صلاحیت سب سے ضروری ہے، مگر تعلیمی نظام میں شامل نہیں، پاکستان میں ہائر ایجوکیشن کی شرح صرف 13 فیصد ہے‘انہوںنے کہا ہے دانش سکولوں کے منصوبوں کو ترجیحی بنیاد پر مکمل کیا جائے ،پیسہ صوبوں کے پاس پڑا رہتا ہے اور استعمال نہیں ہوتا،ترقیاتی فنڈز کی صوبائی حکومت میں منتقلی کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے ‘تمام سکل ڈویلپمنٹ پروگراموں کے لئے ایک مربوط حکمت عملی اپنانا ضروری ہے تاکہ وسائل کا بہتر استعمال کیا جا سکے