نیتن یاہو کی کافی والی ویڈیو زیر بحث‘سوشل میڈیا پر اے آئی ہونے کا دعوی

یروشلم (آئی این پی)اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی جانب سے ایرانی حملے میں ہلاکت کی خبروں پر کافی شاپ کی ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے لیکن یہ نئی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پرشدید بحث کا موضوع بن گئی ہے اور سوشل میدیا صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ ویڈیو میں کافی کا کپ لبالب بھرا ہوا دکھایا گیا ہے اور کپ اٹھاتے ہوئے کافی کپ سے باہر نہیں چھلکتی۔یہ ویڈیو نیتن یاہو کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس سے جاری کی گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر ویڈیو کے بارے میں تبصروں اور دعووں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں اسرائیلی وزیرِ اعظم کو ایک کیفے میں کافی آرڈر کرتے اور مزاحیہ انداز میں اپنے بارے میں پھیلنے والی افواہوں پر ردِعمل دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔