تمام 35 تیجس لڑاکا طیاروں کو عارضی طور پر گراؤنڈ کرنے کے بعد تکنیکی جانچ پڑتال کی جارہی ہے
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت نے مقامی ساختہ تیجس لڑاکا طیاروں کا مکمل فلیٹ گراؤنڈ کردیا۔رپورٹ کے مطابق 7 فروری کو پیش آنے والے واقعے کے بعد بھارتی فضائیہ نے اپنے زیرِ استعمال تمام 35 تیجس لڑاکا طیاروں کو عارضی طور پر گراؤنڈ کر دیا ہے اور ان کی جامع تکنیکی جانچ شروع کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب ایک سنگل سیٹ تیجس طیارہ مغربی محاذ پر واقع ایک فارورڈ بیس سے ٹیک آف کے دوران رن وے سے پھسل کر قریب موجود کیچڑ سے بھرے گڑھے میں جا گرا۔