افغانستان سب کیلئے نہیں ہوگا تو پھر یہ کسی کیلئے بھی نہیں ہوگا: سابق نائب صدر

کابل(آئی این پی)دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی اور پاکستان کے ساتھ کشیدگی پر طالبان رجیم کے خلاف افغان رہنما کھل کر آواز اٹھانے لگے۔افغان طالبان نہ صرف عالمی سطح پر تنہا ہو چکے ہیں بلکہ افغانستان میں عوامی اور سیاسی مزاحمت زور پکڑ رہی ہے۔افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق سابق نائب صدر افغانستان سرور دانش نے کہا ہے کہ طالبان رجیم نہ صرف امن قائم کرنے میں ناکام ہیں بلکہ دہشت گرد گروہوں کی پشت پناہی سے افغانستان پر بیرونی جارحیت کی راہ کھول دی ہے۔سابق نائب صدر افغانستان سروردانش کا کہنا تھا کہ اگر افغانستان سب کیلئے نہیں ہوگا تو پھر یہ کسی  کیلئے بھی نہیں ہوگا،