سکولوں کو اپ گریڈ کرنے کیلئے ڈیٹا طلب ‘سکولوں میں ایف اے اور ایف ایس سی ہوسکے گی
لاہور(یواین پی)پنجاب بھر کے سینکڑوں ہائی سکولوں کو ہائر سیکنڈری کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد طلبا و طالبات متعلقہ ادارے سے ایف اے اور ایف ایس سی کر سکیں گے۔پنجاب بھر کے سکولوں کو اپ گریڈ کرنے کے لیے متعلقہ حکام نے ڈیٹا طلب کر لیا گیاہے۔ ہائی سکولوں کی اپ گریڈیشن کے لیے جگہ کی دستیابی اور بلڈنگ کے موزوں ہونے کی جانچ کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔ہائی سکولوں کے سربراہان سے ادارے کے بارے میں مکمل رپورٹ طلب کی گئی ہے جبکہ تھرڈ پارٹی کے ذریعے ہائی سکول کا معائنہ کرنے کے بعد ہی انہیں ہائر سیکنڈری کا درجہ دیا جائے گا۔