ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی عالمی درجہ بندی ، پاکستان کی کوئی جامعہ ٹاپ 400 میں شامل نہ ہوسکی

 دنیا کی بہترین جامعہ کا اعزاز مسلسل گیارہویں سال برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی نے حاصل کیا، جامعہ کراچی 1601 اور جامعہ پنجاب 1801 نمبر پر  
اسلا م آباد(آئی  این پی ) ٹائمز ہائر ایجوکیشن(ٹی ایچ ای )کی عالمی جامعات کی 2027 کی درجہ بندی میں پاکستان کی کوئی جامعہ دنیا کی ٹاپ 400 جامعات میں جگہ نہیں بنا سکی۔ ملک کی دو سب سے بڑی جامعات جامعہ کراچی 1601 اور جامعہ پنجاب 1801 نمبر پر رہیں ۔رجہ بندی کے مطابق دنیا کی بہترین جامعہ کا اعزاز مسلسل گیارہویں سال برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی نے حاصل کیا۔ امریکا کی میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) دوسرے، پرنسٹن اور اسٹینفورڈ مشترکہ تیسرے، کیمبرج پانچویں اور ہارورڈ چھٹے نمبر پر رہے۔ کیلیفورنیا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ساتویں، امپیریل کالج لندن آٹھویں جب کہ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا برکلے اور ییل مشترکہ نویں نمبر پر رہے۔ ٹاپ ٹین میں امریکا کی سات اور برطانیہ کی تین جامعات شامل ہیں۔ایشیا میں چین کی سنگھوا یونیورسٹی 11ویں اور پیکنگ یونیورسٹی 13ویں نمبر پر ہیں