اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان نے 28 ماہ کے ریزی لینیس فنڈ کے تحت 1.4 ارب ڈالر کے پروگرام کی اگلی قسط کے حصول کے لیے کلائمٹ بجٹ سے متعلق آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد شروع کر دیا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق کلائمٹ فنانسنگ کے لیے پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے، آئی ایم ایف کی شرط پر کلائمٹ بجٹ کے لیے نیا طریقہ کار طے کر لیا گیا ہے۔کلائمٹ بجٹ سے متعلق تمام اخراجات کی نشان دہی کی جا رہی ہے، کلائمٹ بجٹ ٹیگنگ کو سبسڈیز اور گرانٹس کے اخراجات تک بڑھایا گیا ہے، ذرائع کے مطابق بجٹ ٹیگنگ آئی ایم ایف کے پروگرام کی شرط ہے۔پیٹرول، ڈیزل کے فی لیٹر پر ڈھائی، ڈھائی روپے کلائمٹ سپورٹ لیوی عائد کی گئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ کلائمٹ فناننسنگ کے دوسرے جائزے کی کامیابی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔پاکستان کوکلائمٹ فناننسنگ پروگرام کی دوسری قسط میں 20 کروڑ ڈالر ملیں گے