وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی

اسلام آباد (آئی این پی )وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی ، رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران ایس اوایز کا منافع سات فیصد کم رہا ۔وزارت خزانہ نے ریاستی  ملکیتی اداروں کی ششماہی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ایس او ایزکا منافع 457.20 ارب سے کم ہو کر 423.3 ارب روپے رہا، جولائی سے  دسمبر2025 تک ایس او ایزکے نقصانات 342.9 ارب سے  کم ہوکر342.8 ارب رہے، جولائی 2025 سے دسمبر2025 تک ریاستی اداروں کے منافع میں 30 فیصد کمی ہوئی،  جولائی 2025 سے دسمبر 2025 تک ایس اوایز کا منافع 114.3ارب سیکم ہوکر80.5 ارب روپے رہا