پاکپتن (خصوصی رپورٹ) نواحی علاقے بستی بگے شاہ میں اوباش ملزم علی احمد نے اپنی بیوی کے ساتھ مل کر ایک شہری دکاندار محمد یوسف کو اغوا کر کے برہنہ حالت میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور تشدد کی ویڈیو ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کر دی۔ ڈی پی او جاوید اقبال چدھڑ نے فوری نوٹس لیااور پولیس نے ملزم علی احمد اور اس کی بیوی کو گرفتار کر لیا جبکہ متاثرہ شخص محمد یوسف کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔