بیلجیئن اداکارہ ایمیلی ڈیکین جو 1999ء میں کانز فلم فیسٹیول میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت چکی تھیں، 43 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
ایمیلی ڈیکین نے اکتوبر 2023ء میں انکشاف کیا تھا کہ وہ ایک نایاب اور مہلک بیماری، ایڈرینل گلینڈ کینسر (Adrenal Gland Cancer) میں مبتلا ہیں، جو جسم میں ہارمونل عدم توازن اور دیگر پیچیدگیاں پیدا کرتا ہے۔ایمیلی ڈیکین 29 اگست 1981ء کو بیلجیئم میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے بیلجیئم کے میوزک اینڈ اسپوکن ورڈ اکیڈمی سے تعلیم حاصل کی۔ 12 سال کی عمر میں تھیٹر میں اداکاری کا آغاز کیا۔ 1999ء میں، محض 17 سال کی عمر میں، انہیں اپنی پہلی فلم "روزیٹا" (Rosetta) میں مرکزی کردار ملا، جس میں ان کی شاندار اداکاری پر انہیں کانز فلم فیسٹیول میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔