تائی پے: معروف تائیوانی اداکارہ اور گلوکارہ باربی شُو 48 برس کی عمر میں نمونیا کے باعث انتقال کر گئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق باربی شُو جاپان میں چھٹیاں گزارنے کے دوران فلو میں مبتلا ہوئیں، جو بعد ازاں شدت اختیار کرکے نمونیا میں تبدیل ہوگیا۔ ان کی بہن کے مطابق باربی شُو گزشتہ چند برسوں سے مختلف طبی مسائل کا سامنا کر رہی تھیں۔باربی شُو، جو شوبز میں "بگ ایس" کے نام سے مشہور تھیں، 1990 کی دہائی میں ایس او ایس نامی بینڈ کے ذریعے شہرت حاصل کرنے لگیں، جس میں ان کی بہن بھی شامل تھیں۔ تاہم، 2001 میں ہٹ ٹی وی سیریز میٹیور گارڈن میں مرکزی کردار ادا کرنے کے بعد وہ ایشیا بھر میں مقبول ہوگئیں۔اداکارہ نے اپنے شوہر سے علیحدگی کے بعد 2022 میں شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ ان کے انتقال پر چینی شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات اور مداحوں کی جانب سے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔