او جی ڈی سی ایل نے سندھ میں گیس کی پیداوار شروع کردی

کراچی(آئی این پی )او جی ڈی سی ایل نے سندھ میں گیس کی پیداوار شروع کردی۔لونڈالی ون کنویں سے گیس کی پیداوار کا آغازہوگیا،اس کنویں سے روزانہ 10 ملین مکعب فٹ گیس ملے گی ۔اس کنویں سے نکلنے والی گیس ایس ایس جی سی کو فراہم کی جائے گی،اس منصوبے میں چار کمپنیوں کی مشترکہ شراکت داری ہے جس میں  او جی ڈی سی ایل بھی شریک ہے۔ مقامی گیس ذخائر میں مزیداضافے کی توقع کی جارہی ہے ،نئی گیس سے ملکی توانائی
 ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔