جوہر خان موقع پر شہید ، امیر الدین کو اغوا ء کرکے دانہ لگاڈ کے علاقے میں بے دردی سے قتل کر دیا گیا
وانا (آئی ا ین پی) جنوبی وزیرستان میں بدامنی کی نئی لہر ،وانا اعظم ورسک روڈ پر ڈبکوٹ کے مقام پر نامعلوم مسلح نقاب پوشوں نے دکان میں بیٹھے سادہ لباس میں ملبوس پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔حملے کے نتیجے میں جوہر خان موقع پر ہی شہید ہو گیا ، جبکہ ان کے ساتھی امیر الدین کو اغوا ء کرکے دانہ لگاڈ کے علاقے میں بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ صبح کے وقت اس کی لاش برآمد ہونے پر علاقے میں کہرام مچ گیا۔