وانا (آئی ا ین پی) شہید پولیس کانسٹیبل صادق خان کی نمازِ جنازہ اتوار کو پولیس لائن وانا میں ادا کردی گئی ، جس میں ڈی پی او آصف بہادر خان، کمانڈنٹ ایس ڈبلیو ایس محمد طاہر خان، اور محکمہ پولیس کے اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید کی میت پر پھول چڑھائے گئے اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔