وزیر اعلیٰ مریم نوازکی نوشکی دھماکے کی شدید مذمت

لاہور (آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نوشکی کے قریب قومی شاہراہ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی ہے-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے دھماکے میں شہید ہونے والے جوانوں کی لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کیا-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی-