صدریواے ای کیساتھ تصاویر آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے تیارکرکے وائرل کی گئیں
20اکائونٹس کی نشان دہی ہوگئی ،تحقیقات کا دائرہ وسیع ،مشترکہ کمیٹی کی تشکیل
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)ایف آئی اے نے متحدہ عرب امارات کے صدرمحمد بن زید اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے جعلی تصاویر اور ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر پھیلانے والے مزید5ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے ابتدائی طور پر 20 ایسے اکائونٹس کی نشاندہی کر لی گئی ہے، جن کے ذریعے یہ تصاویر اور ویڈیوز پھیلائی گئیں۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے مقدمات کا اندراج کرکے فیصل آباد ،لاہور ،گوجرانوالہ اور ملتان سے گرفتاریاں کیں اور تحقیقات کا دائرہ کار بھی وسیع کر کے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ واضح رہے کہ 7 جنوری سے سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر متعدد صارفین نے مریم نوازشریف اور شیخ محمد بن زید النہیان کی ملاقات کی مختلف ویڈیوز شیئر کیں جوجعلی ثابت ہوئیں۔