مریم نوازکی عالمی سطح پر معروف داماک گروپ کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

    لاہور (سپیشل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے داماک گروپ کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے عالمی سطح پر معروف داماک گروپ کے اعلی سطح وفد نے ملاقات کی، وفد کی قیادت داماک گروپ کی سی ای او امیرا حسین سجوانی اور منیجنگ ڈائریکٹر علی حسین سجوانی نے کی۔مریم نواز شریف نے داماک گروپ کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ وفد نے شاندار اور پروقار خیرمقدم پر وزیراعلی پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر حکومتی اور تجارتی اثاثوں کی ٹوکنائزیشن کے عمل کو تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا