لاہور کے علاقے سبزہ زار میں اورنج ٹرین اسٹیشن کے قریب 3 افراد پر مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کے واقعے میں ملوث ملزمہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمہ نے واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم کارروائی کرتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا گیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار ملزمہ نشے کی عادی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔حکام کے مطابق متاثرہ افراد کی حالت اور واقعے کی مکمل تفصیلات جاننے کے لیے میڈیکل رپورٹس اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔