امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر لاریڈو میں ایک چھوٹا کاروباری طیارہ ہائی وے پر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت اور یہ واضح نہیں ہو سکا کہ وہ طیارے میں سوار تھا یا زمین پر موجود تھا۔رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت طیارے میں 6 افراد سوار تھے، تاہم حادثے کی حتمی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی۔لاریڈو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر کے مطابق ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ طیارہ فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔