ٹیکساس میں چھوٹا طیارہ گاڑیوں سے ٹکرانے سے تباہ، کئی افراد زخمی

ٹیکساس میں چھوٹا طیارہ گاڑیوں سے ٹکرانے سے تباہ، کئی افراد زخمی

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر فورٹ ورتھ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک چھوٹا طیارہ حادثاتی طور پر گر کر گاڑیوں پر گر گیا۔

واقعہ کے نتیجے میں کئی گاڑیاں تباہ ہوگئیں اور آگ لگ گئی، جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد فوری طور پر ٹیکساس ایمرجنسی عملہ اور فائر فائٹرز جائے وقوعہ پر پہنچے اور آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں۔ حکام نے علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا ہے اور عوام کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے تاکہ فوری امدادی کارروائیاں جاری رہ سکیں۔ واقعہ کے سبب علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، اور حکام واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔