تعویذ دینے کے بہانے خواتین کو ہراساں کرنیوالا گرفتار

ملزم آن لائن استخارے تعویذ دھاگے کے بہانے خواتین کو جال میں پھنساتا تھا 
لاہور(کرائم رپورٹر )این سی سی آئی اے نے خواتین کو ہراساں کرنیوالے بلیک میلر حافظ علی احمد کو گرفتار کر لیا۔ ملزم آن لائن استخارے اور مختلف قسم کے تعویذ دھاگے دینے کے بہانے خواتین کو جال میں پھنساتا تھا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم خواتین کی گھریلو مجبوریوں، جذبات اور خواہشات کا ناجائز فائدہ اٹھاتا تھا۔ اس نے دھوکے سے نازیبا تصاویر اور قابلِ اعتراض ویڈیوز بنا کر بھاری رقوم وصول کیں۔ڈائریکٹر این سی سی آئی اے پنجاب علی وسیم کی ہدایت پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، ملزم کا موبائل ضبط، فرانزک جانچ شروع کردی گئی ،سائبر کرائم اور آن لائن استحصال میں ملوث دیگر سہولت کاروں کی تلاش کابھی آغاز کردیاگیا۔